Home / جاگو کھیل / اسٹوکس اوربٹلرکی پاکستان سے ٹی20سیریزمیں شرکت مشکوک

اسٹوکس اوربٹلرکی پاکستان سے ٹی20سیریزمیں شرکت مشکوک

 لندن: 

بین اسٹوکس اور جوز بٹلر کی پاکستان سے ٹی ٹوئنٹی سیریزمیں شرکت مشکوک ہے۔کپتان ایون مورگن کا کہنا ہے کہ ہم اسٹوکس اور بٹلر کی واپسی میں کوئی جلدبازی نہیں کرنا چاہتے،آل راؤنڈرکے بائیں ہاتھ کی انگلی اپریل میں دوران فیلڈنگ فریکچر ہوئی تھی،تب وہ آئی پی ایل میں راجستھان رائلز کی نمائندگی کر رہے تھے۔

اسٹوکس اب انجری سے نجات پا چکے اور سردست کاؤنٹی چیمپئن شپ میں ڈہم کی جانب سے کھیل رہے ہیں، بٹلر پنڈلی میں تکلیف کے سبب آئندہ 2 میچز میں دستیاب نہیں ہیں۔

واضح رہے کہ ٹیم مینجمنٹ دونوں کی انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کے حوالے سے خاصا محتاط رویہ اپنائے ہوئے ہے۔

Check Also

پیرس اولمپکس کی تیاری کیلئے ارشد ندیم کو موقع مل گیا

پیرس اولمپکس کی تیاری کے لیے اولمپیئن جیولین تھرور ارشد ندیم کو دو ایونٹس میں شرکت …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *