Home / جاگو کھیل / بنگلادیش نے انڈر19 ایشیاکپ پہلی بار اپنے نام کرلیا

بنگلادیش نے انڈر19 ایشیاکپ پہلی بار اپنے نام کرلیا

ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) انڈر 19 کپ بنگلادیش نے پہلی بار اپنے نام کرلیا۔

دبئی میں کھیلے گئے فائنل میں بنگلادیش انڈر19 ٹیم نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کو 195 رنز سے ہرادیا۔

بنگلادیشی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 282 رنز بنائے اور یو اے ای کے لیے 283 رنز کا ہدف سیٹ کیا۔

بنگلادیشی ٹیم کی طرف سے عاشق الرحمان نے 129 رنز کی اننگز کھیلی۔ اس دوران انہوں نے ایک چھکا اور 12 چوکے لگائے۔

انکے علاوہ رضوان نے 60 اور عارف الاسلام نے 50 رنز کی باری کھیلی۔

ہدف کے تعاقب میں یو اے ای کی ٹیم 25 اوورز میں 87 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

میچ کے سنچری میکر عاشق الرحمان کو مین آف دی میچ اور ایونٹ کے دوران 378 رنز بنانے پر مین آف دی سیریز کے اعزازات سے نوازا گیا۔

Check Also

یورو کپ میں انگلینڈ کی سلواکیہ کے خلاف ڈرامائی جیت

یورو کپ 2024 میں انگلینڈ کی ٹیم سلواکیہ کے خلاف ڈرامائی کامیابی حاصل کرتے ہوئے کوارٹر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *