Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / مایا علی اور وہاج علی کا بھارتی گانے پر رقص: ویڈیو وائرل

مایا علی اور وہاج علی کا بھارتی گانے پر رقص: ویڈیو وائرل

پاکستانی معروف اداکارہ و ماڈل مایا علی اور اداکار وہاج علی کی بھارتی گانے پر رقص کی ویڈیو وائرل ہو گئی ہے۔

صفِ اول کے دونوں فنکاروں کی اس ڈانس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ماڈلنگ کی دنیا کی یہ مقبول جوڑی کسی نجی شادی کی تقریب میں محوِ رقص ہیں۔

وائرل ویڈیو میں مایا علی نے سرخ جبکہ وہاج علی نے سیاہ لباس پہن رکھا ہے۔

واضح رہے کہ یہ وائرل ویڈیو اداکارہ مایا علی کے بھائی عفان قریشی کی شادی کے سلسلے میں منعقدہ ’شیندی‘ کی تقریب کی ہے۔

عفان قریشی کی شادی فروری 2020 میں ہوئی تھی، اس وقت بھی ان کی شیندی سے مایا علی اور اداکارہ شہریار منور کے رقص کے چرچے سوشل میڈیا پر خوب ہوئے تھے۔

ماضی کی یہ ویڈیو ایک بار پھر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے اور اس کے کمنٹ باکس میں اس جوڑی کے مداح ان کے ڈانس سمیت ان کی کیمسٹری کی بھی خوب تعریف کر رہے ہیں۔

کچھ انسٹاگرام صارفین نے تو اس جوڑی کا ڈانس دیکھ اِنہیں ایک ساتھ فلم میں کام کرنے کا مشورہ دے ڈالا ہے۔

Check Also

بیٹے کا انتقال ہوا تو اہلیہ مردہ بچہ دینے کو تیار نہ تھیں، ببرک شاہ

ماضی کے مقبول اداکار، گلوکار و موسیقار ببرک شاہ نے انکشاف کیا ہے کہ کچھ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *