Home / تازہ ترین خبر / ڈونلڈ لو نے سائفر کہانی کو جھوٹ قرار دیدیا، عطا تارڑ

ڈونلڈ لو نے سائفر کہانی کو جھوٹ قرار دیدیا، عطا تارڑ

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی نے قوم سے جھوٹ بولا تھا۔

پریس کانفرنس کے دوران عطا تارڑ نے کہا کہ ڈونلڈ لو نے آج سائفر کی کہانی کو جھوٹ قرار دے دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے پوری قوم سے جھوٹ بول کر امریکا سے تعلقات خراب کرنے کی کوشش کی۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی نے قوم سے جھوٹ بولا،اُن کے قول و فعل میں تضاد ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ لو نے پاکستان میں الیکشن کا مشاہدہ کرنے والے 5 ہزار آزاد مبصرین کا ذکر کیا۔ الیکشن پر جو بھی تحفظات ہوں اس کےلیے الیکشن کمیشن موجود ہے،پی ٹی آئی کارکنوں نے کانگرس کمیٹی میں بھی واویلا کیا۔

Check Also

صوبہ پنجاب میں ڈپٹی کمشنرز کی پروموشن کارکردگی سے مشروط کرنے کا فیصلہ

پنجاب حکومت نے صوبے میں ڈپٹی کمشنرز کی پروموشن ان کی کارکردگی سے مشروط کرنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *