Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / امکان ہے گروچرن سنگھ نے اپنے لاپتہ ہونے کی منصوبہ بندی خود کی ہو، پولیس

امکان ہے گروچرن سنگھ نے اپنے لاپتہ ہونے کی منصوبہ بندی خود کی ہو، پولیس

بھارتی کے معروف سٹکام ’تارک مہتا کا الٹا چشمہ‘ میں روشن سنگھ سوڈھی کا کردار ادا کرنے والے اداکار گروچرن سنگھ کو غائب ہوئے دو ہفتے ہوچکے ہیں، پولیس نے ان کی تلاش جاری رکھی ہوئی ہے۔ 

تاہم اب پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ امکانی طور پر گروچرن سنگھ نے اپنے لاپتہ ہونے کی منصوبہ بندی خود کی ہو۔

پولیس کے مطابق انھوں نے سی سی ٹی وی فوٹیج میں جو دیکھا ہے اسکے مطابق گروچرن ایک ای رکشے سے دوسرے میں جاتے نظر آرہے ہیں۔ جس سے ایسا لگ رہا ہے کہ انھوں نے دہلی سے باہر جانے کےلیے ہر چیز کی منصوبہ بندی کر رکھی ہے۔

بھارتی میڈیا نے اس حوالے سے پولیس ذرائع کے مطابق بتایا کہ گروچرن نے اپنا فون دہلی کے پالم کے علاقے میں چھوڑ دیا اور شہر سے باہر چلے گئے۔

واضح رہے کہ گروچرن سنگھ کے والد نے پولیس کے پاس جو مقدمہ درج کرایا ہے اسکے مطابق انکا بیٹا 22 اپریل کی صبح ساڑھے آٹھ بجے دہلی سے ممبئی کے لیے نکلا تھا۔

Check Also

فواد خان اور صنم سعید ایک بار پھر ایک ساتھ

پاکستانی معروف اداکار فواد خان اور اداکارہ صنم سعید کی آن اسکرین جوڑی ایک بار …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *