Home / جاگو کھیل / بابر اعظم نے ویرات کوہلی کا ایک اور ریکارڈ توڑ دیا

بابر اعظم نے ویرات کوہلی کا ایک اور ریکارڈ توڑ دیا

بابر اعظم نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں بھارتی اسٹار بیٹر ویرات کوہلی کا ایک اور ریکارڈ توڑ دیا۔ 

قومی ٹیم کے کپتان ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں سب سے زیادہ مرتبہ 50 یا اس سے زائد رنز بنانے والے کھلاڑی بن گئے۔

بابر اعظم نے 39 مرتبہ 50 یا اس سے زائد رنز بنانے کا ریکارڈ بنایا۔ انہوں نے یہ سنگ میلک آئرلینڈ کے خلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں عبور کیا۔

انکے ان 39 ففٹی پلس اسکورز میں 36 نصف سنچریاں اور 3 سنچریاں شامل ہیں۔

واضح رہے کہ ویرات کوہلی 38 مرتبہ 50 یا اس سے زائد کا اسکور بناچکے ہیں جس میں 37 نصف سنچریاں اور ایک سنچری شامل ہے۔

Check Also

یورو کپ میں انگلینڈ کی سلواکیہ کے خلاف ڈرامائی جیت

یورو کپ 2024 میں انگلینڈ کی ٹیم سلواکیہ کے خلاف ڈرامائی کامیابی حاصل کرتے ہوئے کوارٹر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *