Home / جاگو کھیل / بابر اور رضوان کا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں شراکت داری کا نیا ریکارڈ

بابر اور رضوان کا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں شراکت داری کا نیا ریکارڈ

بابر اعظم اور محمد رضوان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں شراکت داری کا نیا ریکارڈ بنادیا۔

بابر اور رضوان مجموعی طور پر 3 ہزار پارٹنرشپ رنز بنانے والی پہلی جوڑی بن گئے۔

دونوں کرکٹرز کے درمیان 10ویں سنچری شراکت بھی بنی، دونوں 10 سنچری پارٹنرشپ کرنیوالا پہلا پیئر بھی ہیں۔

واضح رہے کہ بابر اور رضوان کے بعد بھارت کے روہت شرما اور کے اہل راہول سب سے زیادہ 5 سنچری پارٹنر شپس بنانے والی جوڑی ہیں۔

ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں بابر اعظم سب سے زیادہ 17 سنچری پارٹنرشپ میں حصہ دار رہے۔ محمد رضوان 13ویں مرتبہ سنچری پارٹنرشپ میں حصہ دار رہے ہیں۔

بھارت کے روہت شرما نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں مختلف پلیئرز کے ساتھ 15 سنچری پارٹنرشپس کیں۔

Check Also

یورو کپ میں انگلینڈ کی سلواکیہ کے خلاف ڈرامائی جیت

یورو کپ 2024 میں انگلینڈ کی ٹیم سلواکیہ کے خلاف ڈرامائی کامیابی حاصل کرتے ہوئے کوارٹر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *