Home / جاگو کھیل / پیرس اولمپکس کی تیاری کیلئے ارشد ندیم کو موقع مل گیا

پیرس اولمپکس کی تیاری کیلئے ارشد ندیم کو موقع مل گیا

پیرس اولمپکس کی تیاری کے لیے اولمپیئن جیولین تھرور ارشد ندیم کو دو ایونٹس میں شرکت کا موقع مل گیا۔

اتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان نے ارشد ندیم کی پیرس اولمپکس کی تیاریوں کو حتمی شکل دے دی، کوچز نے ان کو پیرس اولمپکس سے قبل دو ایونٹس میں بھرپور شرکت کی اجازت دے دی۔

ارشد ندیم 18 جون کو فن لینڈ کے ایونٹ میں حصہ لیں گے جبکہ وہ 7 جولائی کو پیرس میں ہونے والے ایونٹ میں ایکشن میں ہوں گے۔

اولمپیئن جیولین تھرور ان دنوں ری ہیب مکمل ہونے کے بعد پنجاب اسٹیڈیم میں بھرپور ٹریننگ کر رہے ہیں، انہوں جنوبی افریقا میں بھی 5 ہفتے ٹریننگ کی۔

Check Also

یورو کپ میں انگلینڈ کی سلواکیہ کے خلاف ڈرامائی جیت

یورو کپ 2024 میں انگلینڈ کی ٹیم سلواکیہ کے خلاف ڈرامائی کامیابی حاصل کرتے ہوئے کوارٹر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *