Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / اداکارہ ریما خان کا فیملی کے ہمراہ مقبوضہ بیت المقدس کا دورہ

اداکارہ ریما خان کا فیملی کے ہمراہ مقبوضہ بیت المقدس کا دورہ

ماضی کی سپر اسٹار ریما خان نے اپنے شوہر ڈاکٹر طارق شہاب کے ہمراہ مقبوضہ بیت المقدس کا دورہ کیا۔

اداکارہ ریما خان فیملی کے ہمراہ مسجد اقصی پہنچیں جہاں انہوں نے شب معراج کے موقع پر قبلہ اول میں خصوصی عبادت بھی کی۔

اداکارہ نے انسٹاگرام پر مقبوضہ بیت المقدس میں مسجد اقصیٰ کی تصاویر پوسٹ کرتے ہوئے شب معراج والے روز زیارت کی سعادت حاصل کرنے پر اللہ کا شکر ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ مسجد اقصی مسلمانوں کے ساتھ ساتھ دیگر مذاہب کیلئے بھی اہم ہے اور اس کی سعادت میرے کیلئے خوش نصیبی ہے۔

اداکارہ نے پوسٹ میں واقعہ شب معراج بھی تحریر کیا ہے اور ساتھ ہی مقدس مقامات کی تصویریں بھی شیئر کیں ہیں۔

ریما خان کی مقبوضہ بیت المقدس کے دورے کی تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں جنہیں مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا جا رہا ہے اور قبلہ اول کی زیارت پر مبارکبادوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

یاد رہے کہ مسجد اقصیٰ کی حیثیت مسلمانوں کیلئے ایک قبلہ اول کی ہے اور یہ وہی مقام ہے جہاں سے آپ ﷺ آسمانوں پر تشریف لے گئے تھے جسے شب معراج کے نام سے یاد کیا جاتا ہے۔

Check Also

فواد خان اور صنم سعید ایک بار پھر ایک ساتھ

پاکستانی معروف اداکار فواد خان اور اداکارہ صنم سعید کی آن اسکرین جوڑی ایک بار …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *