Home / جاگو کھیل / کرکٹ ورلڈکپ؛ انگلینڈ کی افغانستان کے خلاف بیٹنگ

کرکٹ ورلڈکپ؛ انگلینڈ کی افغانستان کے خلاف بیٹنگ

مانچسٹر: 

کرکٹ ورلڈکپ کے 24ویں میچ میں انگلینڈ کی افغانستان کے خلاف بیٹنگ جاری ہے اور میزبان ٹیم نے 37 اوورز میں 2 وکٹوں پر 228 رنز بنا لیے ہیں۔

مانچسٹر میں کھیلے جارہے میچ میں انگلش کپتان نے ٹاس جیتا اور پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور انگلش بلے باز نسبتاً کمزور بولنگ اٹیک کے سامنے بغیر کسی دباؤ کے اننگز کو آگے بڑھا رہے ہیں۔

ٹاس کے موقع پر انگلینڈ کے کپتان اوئن مورگن کا کہنا ہے کہ وکٹ بیٹنگ کےلیے اچھی لگ رہی ہے، ٹیم میں جیسن روئے کی جگہ جیمز وینس کو شامل کیا گیا ہے جب کہ معین علی کی بھی واپسی ہوئی ہے۔

دونوں ٹیموں نے ایونٹ میں اب تک 4،4 میچز کھیلے ہیں، افغانستان کی ٹیم ایونٹ میں اب تک کامیابی حاصل کرنے میں ناکام رہی ہے جب کہ انگلینڈ کو صرف ایک میچ میں پاکستان کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا

Check Also

آئرلینڈ اور انگلینڈ کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے پاکستان ٹیم کا اعلان

آئرلینڈ اور انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے 18 رُکنی پاکستان کرکٹ ٹیم …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *