Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / ماورا بچپن سے ہی ہیلووین کے بخار میں مبتلا

ماورا بچپن سے ہی ہیلووین کے بخار میں مبتلا

چڑیلوں اور بھوتوں کے سالانہ تہوار ہیلووین کے لیے سب ہی خوفناک روپ اپناتے ہیں لیکن پاکستانی اداکارہ ماورا حسین بچپن سے ہی ہیلووین کے بخار میں مبتلا ہیں۔

فلموں اور ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی ماورا حسین نے انسٹاگرام پر ہیلووین مناتے ہوئے دو تصاویر  شیئر کیں جس میں ایک بچپن کی یادگار تصویر ہے اور دوسری رواں برس کی ہے۔

پہلی پوسٹ میں ماورا نے اپنی 19 برس پرانی تصویر شیئر کی جس میں مداحوں کو بتایا کہ انہوں نے سال 2000 میں پہلی بار ہیلووین منایا تھا۔

اداکارہ نے اپنے بچپن کے ہیلووین روپ پر اپنے چاہنے والوں سے پوچھا کہ کتنی اچھی ہے میری سنجیدہ غصے والی رات کی لُک؟

مداحوں نے ان کے معصوم انداز کو بے حد پسند کیا اور ان کی تعریف کی۔

دوسری پوسٹ ماورا نے اس سال ہیلووین مناتے ہوئے تصویر شیئر کی جس میں انہوں نے گہری لپ اسٹک کے ساتھ چہرے کو ماسک سے ڈھکا ہوا ہے۔

یوں تو مداحوں نے ماورا حسین کی رواں برس کی ہیلووین لُک کو بھی پسند کیا لیکن چند ایک کی جانب سے ان کے  اس انداز کو نامناسب قرار دیا۔

Check Also

شادی کے فوری بعد سوناکشی سنہا اسپتال کیوں گئی تھیں؟

بالی ووڈ اسٹار سوناکشی سنہا کے والد بھارتی اداکار اور سیاست دان شتروگھن سنہا طبیعت …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *