Home / جاگو پاکستان / رحیم یار خان میں سرکاری درخت چوری ہوگئے

رحیم یار خان میں سرکاری درخت چوری ہوگئے

رحیم یار خان میں سرکاری نہروں سے رات کی تاریکی میں درخت کاٹ کر چوری کر لیے گئے۔

محکمہ جنگلات کے ضلعی افسر عظیم ظفر کے مطابق رحیم یار خان کے ڈالس برانچ، صادق برانچ ، دیگی مائنر اور رکن مائنر سے مبینہ طورپر درخت کاٹ کر چوری کر لیے گئے۔

ضلعی افسر نے مزید بتایا کہ سرکاری نہروں سے رات کی تاریکی میں درخت کاٹےجاتے ہیں، محکمےکے  پاس وہ سہولیات نہیں جو چور کے پاس ہوتی ہیں مگر مقامی افراد چور کی نشاندہی کریں ہم کارروائی کریں گے۔

Check Also

حکومت کو اس وقت تک ڈھیل ہے جب تک پی ٹی آئی، فضل الرحمٰن اکٹھے نہیں ہوتے، فواد چوہدری

سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے دعویٰ کیا ہے کہ حکومت کو اس وقت تک …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *