Home / جاگو کھیل / حارث رﺅف کے بعد لاہور قلندرز کا ایک اور بولر بگ بیش کا حصہ بن گیا

حارث رﺅف کے بعد لاہور قلندرز کا ایک اور بولر بگ بیش کا حصہ بن گیا

عباس رضا: بگ بیش لیگ میں سڈنی سکسرز کیخلاف کوالیفائر میچ کیلیے میلبورن اسٹارز کے 13 رکنی اسکواڈ میں پاکستان کے حارث رﺅف اور دلبر حسین شامل ہیں۔

آسٹریلوی لیگ میں دھوم مچانے کے بعد بنگلا دیش کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلیے پاکستان کے اسکواڈ میں شامل ہونے والے حارث رؤف واپس آسٹریلیا پہنچ چکے ہیں، میلبورن اسٹارز نے حارث رﺅف کی خلا لاہور قلندرز کی ہی ایک اور دریافت دلبرحسین سے پر کی۔

دلبر حسین ڈیبیو میچ میں مہنگے ثابت ہوئے، اس کے باوجود ان کو بھی 13 رکنی سکواڈ میں شامل رکھا گیا ہے، میلبورن اسٹارز کا کوالیفائر میچ جمعہ کو سڈنی سکسرز سے ہوگا، فتح کی صورت میں ٹیم 8 فروری کو ہونے والے فائنل تک رسائی حاصل کرلے گی۔

Check Also

یورو کپ میں انگلینڈ کی سلواکیہ کے خلاف ڈرامائی جیت

یورو کپ 2024 میں انگلینڈ کی ٹیم سلواکیہ کے خلاف ڈرامائی کامیابی حاصل کرتے ہوئے کوارٹر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *