Home / جاگو کھیل / 40، 40 سال کے کرکٹرز ورلڈکپ میں کیا کردار ادا کرسکیں گے؟ رمیز راجہ

40، 40 سال کے کرکٹرز ورلڈکپ میں کیا کردار ادا کرسکیں گے؟ رمیز راجہ

لاہور: 

 سابق کپتان رمیز راجہ کا کہنا ہے کہ شعیب ملک اور محمد حفیظ اپنا بہترین وقت گزار چکے، 40، 40سال کے یہ کرکٹرز آسٹریلوی کنڈیشنز میں ورلڈکپ کے دوران کیا کردار ادا کرسکیں گے۔

رمیز راجہ کا کہنا ہے کہ شکستوں کے دباؤ میں مصباح الحق نے پیچھے مڑکر دیکھنا شروع کردیا،ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کیلیے ٹیموں میں نئے ٹیلنٹ کی ضرورت ہوتی ہے۔ ہیڈ کوچ و چیف سلیکٹر نے اس کوشش کو ترک کرتے ہوئے سینئرز کی جانب مڑکر دیکھنا شروع کردیا ہے، شعیب ملک اور محمد حفیظ اپنا بہترین وقت گزار چکے، 40، 40سال کے یہ کرکٹرز آسٹریلوی کنڈیشنز میں ورلڈکپ کے دوران کیا کردار ادا کرسکیں گے۔

انھوں نے کہا کہ جیت ہمیشہ اعتماد میں اضافہ کرتی ہے لیکن اس کوشش میں پاکستان نے مستقبل کی تیاریوں کو نظر انداز کردیا، بابر اعظم کو نوجوان کرکٹرز کی خدمات حاصل اور انھیں ایک بے خوف کپتان ہونا چاہیے۔

Check Also

یورو کپ میں انگلینڈ کی سلواکیہ کے خلاف ڈرامائی جیت

یورو کپ 2024 میں انگلینڈ کی ٹیم سلواکیہ کے خلاف ڈرامائی کامیابی حاصل کرتے ہوئے کوارٹر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *