Home / جاگو بزنس / وفاقی محکموں سے کرپشن کے پونے 2سوارب روپے کی ریکوری

وفاقی محکموں سے کرپشن کے پونے 2سوارب روپے کی ریکوری

اسلام آباد: 

وفاقی محکموں سے کرپشن کی مد میں لوٹے گئے ایک سو 76 ارب 30 کروڑ روپے قومی خزانے میں جمع کرا دیے گئے۔

آڈیٹر جنرل آف پاکستان آفس نے جولائی تا ستمبروفاقی محکموں سے کرپشن کی مد میں لوٹے گئے ایک سو 76 ارب 30 کروڑ روپے اگلوا کر کے قومی خزانے میں جمع کرا دیے۔

اعلامیے کے مطابق سب سے زیادہ وصولی ڈائریکٹر جنرل آڈٹ پٹرولیم اور قدرتی وسائل لاہور کے دفتر نے کی جو ایک سو 69 ارب 67کروڑ روپے ہیں، ڈائریکٹر جنرل آڈٹ سی اے اینڈ ای اسلام آباد نے 2 ارب 33 کروڑ روپے وصول کیے، کراچی آفس نے ایک ارب 83 کروڑ، ڈی جی آڈٹ فیڈرل گورنمنٹ اسلام آباد نے 61کروڑ 94 لاکھ ،ڈی جی آڈٹ ایف اینڈ آئی اسلام آباد نے 58 لاکھ ، ڈائریکٹر جنرل آڈٹ سوشل سیفٹی نیٹ نے 44 لاکھ ،ڈی جی آڈٹ راولپنڈی نے 8 کروڑ 85 لاکھ ،ڈی جی آڈٹ ڈی اے کراچی نے 18 کروڑ 90 لاکھ، ڈی جی آڈٹ ورکس اسلام آباد نے 44کروڑ ،ڈائریکٹر جنرل آڈٹ ورکس،چین پاکستان اقتصادی راہداری اسلام آباد نے 7 کروڑ 81 لاکھ ،ڈی جی آڈٹ پی اینڈ ٹی ایس لاہور نے76کروڑ 24 لاکھ ، ڈی جی آڈٹ پاور سیکٹر لاہور نے 2 کروڑ 80 لاکھ وصول کئے۔

 

Check Also

ایف بی آر کی نان رجسٹرڈ ریٹیلرز پر 10 فیصد ودہولڈنگ ٹیکس عائد کرنے کی تجویز

رضاکارانہ تاجر دوست اسکیم ناکام ہونے کے بعد فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *