Home / جاگو دنیا / کورونا: ابوظبی میں نئی پابندیاں عائد، سنیما بند، پارٹیز بھی نہیں ہوسکیں گی

کورونا: ابوظبی میں نئی پابندیاں عائد، سنیما بند، پارٹیز بھی نہیں ہوسکیں گی

متحدہ عرب امارات کی حکومت نے کورونا کی روک تھام کے لیے دارالحکومت ابوظبی میں نئی پابندیاں عائد کردیں۔

عرب میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظبی میں کورونا کی روک تھام کے لیے اتوار کے روز سے نئی پابندیاں عائد کردی گئی ہیں جس کا فوری طور پر نفاذ ہوگا۔

عرب میڈیا کے مطابق ابوظبی میں عوامی اجتماع اور پارٹیز پر مکمل پابندی ہوگی، سنیما بھی مکمل طور پر بند رہیں گے جب کہ فیملی تقریبات اور شادی بیاہ میں 10 سے زیادہ افراد کی شرکت پر پابندی ہوگی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نماز جنازہ اور سوگ کے اجتماعات میں زیادہ سے زیادہ 20 افراد کو شرکت کی اجازت ہوگی اور شاپنگ مالز میں 40 فیصد گنجائش سے زیادہ افراد کو آنے کی اجازت نہیں دی جائے گی جب کہ ریسٹورینٹس، ہوٹلز، پارکوں اور پبلک بیچز پر 60 فیصد تک عوام کو آنے کی اجازت ہوگی۔

عرب میڈیا کے مطابق نجی بیچز اور سوئمنگ پولز میں 50 فیصد تک افراد کو آنے کی اجازت ہوگی جب کہ ہیلتھ فٹنس کلب میں بھی احتیاطی تدابیر کے ساتھ 50 فیصد افراد کو آنے کی اجازت ہوگی۔

Check Also

مقبوضہ بیت المقدس: مظاہرین کی اسرائیلی وزیرِاعظم کی رہائش گاہ جانے کی کوشش

مقبوضہ بیت المقدس میں مظاہرین نے اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو کی رہائش گاہ جانے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *