Home / جاگو بزنس / نیپرا نے 2 پاور پلانٹ کے شرح منافع میں کمی کردی

نیپرا نے 2 پاور پلانٹ کے شرح منافع میں کمی کردی

 اسلام آباد: 

نیپرا نے 2 پاور پلانٹ کی شرح منافع کردی، جس کے  بعد  بجلی کا پیداواری ٹیرف 15 پیسے فی یونٹ تک کم ہوگا۔ایکسپریس نیوز کے مطابق نیپرا نے دو مزید پاور پلانٹ کی شرح منافع کم کردی ہے، شرح منافع کمی سے بجلی کا پیداواری ٹیرف 15 پیسے فی یونٹ تک کم ہوگا۔

نیپرا کے مطابق  قائد اعظم تھرمل پاور پلانٹ کا ریٹ آف ریٹرن 16 سے کم کر کے 12 فیصد کر دیا گیا ہے اور پنجاب تھرمل پاور پلانٹ کا ریٹ آف ریٹرن 15 سے کم کر 12 فیصد کیا گیا ہے۔

قائداعظم تھرمل کا ایل این جی سے بجلی پیدا کرنے پر ریٹ آف ریٹرن 31 پیسے فی یونٹ اور ڈیزل سے بجلی پیدا کرنے پر ریٹ آف ریٹرن 34 پیسے فی یونٹ، پنجاب تھرمل پلانٹ کا ایل این جی سے بجلی پیدا کرنے پر ریٹ آف ریٹرن 25 پیسے اور ڈیزل سے بجلی کی پیداوار 29 پیسے فی یونٹ مقرر کی گئی ہے۔

Check Also

ایف بی آر کی نان رجسٹرڈ ریٹیلرز پر 10 فیصد ودہولڈنگ ٹیکس عائد کرنے کی تجویز

رضاکارانہ تاجر دوست اسکیم ناکام ہونے کے بعد فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *