Home / جاگو کھیل / کور میں ہیلمٹ پہن کر فیلڈنگ، عثمان خواجہ تنقید کی زد میں آگئے

کور میں ہیلمٹ پہن کر فیلڈنگ، عثمان خواجہ تنقید کی زد میں آگئے

 کراچی: کور میں ہیلمٹ پہن کر فیلڈنگ کرنے والے عثمان خواجہ تنقید کی زد میں آگئے۔

انھوں نے  وہاں پر تعیناتی کے دوران محمد رضوان کا آسان کیچ ڈراپ کردیا تھا۔ کراچی ٹیسٹ کے پانچویں روز آسٹریلیا کی جانب سے متعدد کیچز ڈراپ  کیے گئے، عثمان خواجہ وکٹ کے قریب فیلڈنگ کررہے تھے۔

تاہم جب رضوان کو بولنگ کیلیے مچل سویپسن آئے تو کپتان پیٹ کمنز نے انھیں کور کی جانب بھیج دیا مگر انھوں نے ہیلمٹ پہنے رکھا، اس دوران ایک شاٹ پر گیند سیدھی ان کی جانب آئی مگر وہ آسان کیچ نہ تھام پائے، اس وقت رضوان 91 رنز پر بیٹنگ کررہے تھے۔ عثمان کے ہیلمٹ پہنے رکھنے پر سوال اٹھائے جارہے ہیں۔

Check Also

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے افغانستان ٹیم کا اعلان

افغانستان  نے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے اپنے اسکواڈ کا اعلان کردیا، …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *