Home / جاگو کھیل / پاکستان ایشین گیمز ٹی ٹوئنٹی مقابلوں کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا

پاکستان ایشین گیمز ٹی ٹوئنٹی مقابلوں کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا

پاکستان نے ہانگ کانگ کو 68 رنز سے ہرا کر ایشین گیمز کے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ مقابلوں کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔

اس میچ کی نمایاں بات عامر جمال کی جارحانہ بیٹنگ اور اسپنرز کی عمدہ کارکردگی تھی۔

سیمی فائنل میں پاکستان شاہینز کا مقابلہ سری لنکا اور افغانستان کے میچ کی فاتح ٹیم سے 6 اکتوبر کو ہو گا۔

چین کے شہر ہانگزو کی زی جیانگ یونیورسٹی کرکٹ فیلڈ میں جاری 19 ویں ایشین گیمز کے کرکٹ ایونٹ کے کوارٹر فائنل میں ہانگ کانگ نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی تو پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 160 رنز بنائے۔

جواب میں ہانگ کانگ کی ٹیم 18.5 اوورز میں 92 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

پاکستان کی طرف سے عامر جمال نے 41 اور آصف علی نے 25 رنز بنائے جبکہ خوشدل شاہ نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

Check Also

بھارتی اور بنگلادیشی کپتان نیویارک کے کرکٹ اسٹیڈیم سے متاثر

بھارت اور بنگلادیش کرکٹ ٹیموں کے کپتان نیویارک کے کرکٹ اسٹیڈیم سے متاثر ہوگئے۔ دونوں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *