Home / جاگو دنیا / سڈنی میں چاقو سے حملہ کرنے والے کی شناخت ہوگئی

سڈنی میں چاقو سے حملہ کرنے والے کی شناخت ہوگئی

سڈنی کے شاپنگ مال میں چاقو سے حملہ کرنے والے کی شناخت 40 سالہ جوئل کاؤچی کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق حملہ آور شاید صرف خواتین ہی کونشانہ بنانا چاہتا تھا، چاقو حملے میں ہلاک ہونے والے 6 افراد میں سے 5 خواتین ہیں، جبکہ زخمیوں میں خواتین کی تعداد 12 ہے۔

سڈنی چاقو حملے میں مرنے والوں میں پاکستانی گارڈ فراز طاہر بھی شامل ہیں۔ حملہ آور کے والد کا کہنا ہے کہ اسے خواتین کے ساتھ مسائل تھے اور وہ چھریوں کا شوق رکھتا تھا۔

واضح رہے کہ ہفتے کو  سڈنی کے شاپنگ مال میں چاقو حملے کا یہ واقعہ پیش آیا تھا، حملہ آور پولیس اہلکار کی گولی سے مارا گیا تھا۔

Check Also

مقبوضہ بیت المقدس: مظاہرین کی اسرائیلی وزیرِاعظم کی رہائش گاہ جانے کی کوشش

مقبوضہ بیت المقدس میں مظاہرین نے اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو کی رہائش گاہ جانے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *