Home / جاگو دنیا / بھارت، سیکیورٹی اہلکار پولنگ اسٹیشن کے واش روم میں گر کر ہلاک

بھارت، سیکیورٹی اہلکار پولنگ اسٹیشن کے واش روم میں گر کر ہلاک

بھارت میں ایک سیکیورٹی اہلکار پولنگ اسٹیشن کے واش روم میں پھسل کر گرنے کے باعث ہلاک ہوگیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست مغربی بنگال میں سینٹرل ریزرو پولیس فورس کا اہلکار آج صبح پولنگ اسٹیشن کے واش روم میں مردہ حالت میں پایا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سیکیورٹی اہلکار کو ووٹنگ شروع ہونے سے قبل اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی موت کی تصدیق کردی گئی۔

اسپتال کی جانب سے ابتدائی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سیکیورٹی اہلکار کے سر پر چوٹ لگی تھی، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں موت کی اصل وجہ کا پتہ چلے گا۔

واضح رہے کہ آج بھارت میں عام انتخاب 2024ء کے پہلے مرحلے کے لیے پولنگ صبح 7 بجے شروع ہوئی تھی۔

Check Also

مقبوضہ بیت المقدس: مظاہرین کی اسرائیلی وزیرِاعظم کی رہائش گاہ جانے کی کوشش

مقبوضہ بیت المقدس میں مظاہرین نے اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو کی رہائش گاہ جانے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *