Home / جاگو دنیا / مشرق وسطیٰ میں کشیدگی میں نمایاں اضافہ کسی کے مفاد میں نہیں، برطانوی وزیراعظم

مشرق وسطیٰ میں کشیدگی میں نمایاں اضافہ کسی کے مفاد میں نہیں، برطانوی وزیراعظم

برطانیہ کے وزیراعظم رشی سونک نے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں کشیدگی میں نمایاں اضافہ کسی کے مفاد میں نہیں۔

رشی سونک کا کہنا ہے کہ میرے لیے ایران پر اسرائیلی حملے کی رپورٹس پر قیاس آرائیاں کرنا درست نہیں ہوگا۔

دوسری جانب یورپی کمیشن کی صدر ارسلا وان ڈیر لیان نے کہا ہے کہ ایران، اسرائیل اور ان کے اتحادی مزید کشیدگی سے گریز کریں۔

 ان کا کہنا ہے کہ ضروری ہے کہ اس خطے میں استحکام رہے اور تمام فریق مزید کارروائی سے باز رہیں۔

علاوہ ازیں چین نے ایران اسرائیل کشیدگی میں اضافے کی مخالفت کی ہے۔

ترجمان چینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ چین ایران اسرائیل کشیدگی میں اضافے کے ہر اقدام کی مخالفت کرتا ہے۔

Check Also

مقبوضہ بیت المقدس: مظاہرین کی اسرائیلی وزیرِاعظم کی رہائش گاہ جانے کی کوشش

مقبوضہ بیت المقدس میں مظاہرین نے اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو کی رہائش گاہ جانے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *