Home / جاگو پاکستان / جماعت اسلامی کے امیر کے انتخاب کیلئے 3 ناموں کا اعلان

جماعت اسلامی کے امیر کے انتخاب کیلئے 3 ناموں کا اعلان

لاہور: جماعت اسلامی کی مجلس شوریٰ نے امیر جماعت کے انتخاب کیلئے ناموں کا اعلان کر دیا۔

جماعت اسلامی کے سیکریٹری اطلاعات قیصر شریف کے مطابق مجلس شوریٰ نے انتخاب میں رہنمائی کیلئے خفیہ رائے دہی کے ذریعے نام تجویز کیے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ امیر جماعت کے انتخاب کیلئے سراج الحق، لیاقت بلوچ اور  پروفیسر محمد ابراہیم کے نام دیئے گئے ہیں تاہم ارکان جماعت اِن ناموں کے علاوہ بھی جس کو مناسب خیال کرتے ہوں اس کو ووٹ دے سکتے ہیں۔

قیصر شریف کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کا ادارہ مرکزی شوریٰ کا منتخب کردہ ہے جس کے صدر اسداللہ بھٹو ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امیر جماعت کے انتخاب کیلئے ارکان جماعت کو بیلٹ پیپرز جاری کیے جائیں گے۔

یاد رہے کہ سینیٹر سراج الحق جماعت اسلامی کے امیر ہیں جن کا تعلق صوبہ خیبر پختونخوا کے علاقے دیر بالا سے ہے۔

 خیال رہے کہ جماعت اسلامی پاکستان کی واحد جمہوری جماعت ہے جس میں نچلی سطح سے لیکر امیر جماعت تک باقاعدہ انتخابات کرائے جاتے ہیں۔

جماعت اسلامی میں امیر کا انتخاب ہر 5 سال بعد ہوتا ہے جس میں ارکان امیر کا چناؤ کرتے ہیں۔

Check Also

بلوچستان: دکی میں بارودی سرنگ کے 2 دھماکے، ایک شخص جاں بحق، 20 زخمی

بلوچستان کے ضلع دکی میں بارودی سرنگ کے 2 دھماکے ہوئے ہیں، جس کے نتیجے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *