Home / جاگو صحت / تھر میں مزید پانچ بچے انتقال کر گئے

تھر میں مزید پانچ بچے انتقال کر گئے

تھرپارکر: سول اسپتال مٹھی میں غذائیت کی کمی اور دیگر امراض کے سبب 5 بچوں کا انتقال ہو گیا۔

محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق تھر پارکر میں مٹھی کے سول اسپتال میں غذائیت کی کمی اور دیگر امراض کے سبب 5 بچے انتقال کر گئے۔

ذرائع کے مطابق انتقال کرنے والے بچوں کی عمریں تین ماہ، 34 روز، 6 روز، 4 روز اور ایک بچہ نومولود تھا۔

تھر پارکر میں رواں ماہ مرنے والے بچوں کی تعداد 40 جب کہ رواں سال میں انتقال ہونے والے بچوں کی تعداد 110 ہو گئی ہے۔

Check Also

بلڈ ٹیسٹ سے آسٹیوآرتھرائٹس کی 8 سال قبل تشخیص ممکن

برطانوی ماہرین صحت نے ایک ایسا منفرد بلڈ ٹیسٹ تیار کرنے کا دعویٰ کیا ہے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *