Home / جاگو پاکستان / کوئٹہ مسجد بم دھما کے کا مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف درج

کوئٹہ مسجد بم دھما کے کا مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف درج

کوئٹہ: 

گزشتہ روز نماز جمعہ سے قبل پشتون آباد کی ایک مسجد میں ہونے والے بم دھماکے کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں درج کرلیا گیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کوئٹہ کے علاقے پشتون آباد میں واقع مسجد میں ہونے والے بم دھماکے کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں ایس ایچ او پشتون آباد توصیف فرمان کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے، مقدمے میں  قتل، اقدام قتل، دہشت گردی ایکٹس سمیت ایکسپلوزو ایکٹ کی دفعات شامل ہیں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: کوئٹہ کی مسجد میں بم دھماکے سے 3 نمازی شہید

واضح رہے کہ گزشتہ روز کوئٹہ کے علاقے پشتون آباد میں مسجد رحمانیہ کے اندر دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں مسجد کے پیش امام سمیت 4 نمازی شہید اور 25 زخمی ہوگئے تھے۔

Check Also

بلوچستان: دکی میں بارودی سرنگ کے 2 دھماکے، ایک شخص جاں بحق، 20 زخمی

بلوچستان کے ضلع دکی میں بارودی سرنگ کے 2 دھماکے ہوئے ہیں، جس کے نتیجے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *