Home / جاگو بزنس / اوگرا نے پیٹرول 8 روپے تک مہنگا کرنے کی سفارش کردی

اوگرا نے پیٹرول 8 روپے تک مہنگا کرنے کی سفارش کردی

اسلام آباد: آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سفارش کردی۔

ذرائع کے مطابق اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے لیے پیٹرولیم ڈویژن کو سمری بھیج دی جس میں 8 روپے تک قیمتوں میں اضافے کی سفارش کی گئی ہے۔

ذرائع کا کہناہے کہ اوگرا نے یکم جون سے پیٹرول 8 روپے 53 پیسے فی لیٹر مہنگا کرنے کی سفارش کی ہے جب کہ ڈیزل کی قیمت 8 روپے 99 پیسے اضافے کی سفارش کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت میں ایک روپے69 اور لائٹ ڈیزل آئل فی لیٹر ایک روپے 68 پیسے مہنگا کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

واضح رہےکہ حکومت نے رمضان سے قبل پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرتے ہوئے فی لیٹر پیٹرول 9 روپے 42 پیسے مہنگا کیا تھا

Check Also

ایف بی آر کی نان رجسٹرڈ ریٹیلرز پر 10 فیصد ودہولڈنگ ٹیکس عائد کرنے کی تجویز

رضاکارانہ تاجر دوست اسکیم ناکام ہونے کے بعد فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *