Home / جاگو بزنس / حکومت نے گھریلو صارفین کیلئے گیس مہنگی کردی

حکومت نے گھریلو صارفین کیلئے گیس مہنگی کردی

اسلام آباد: اقتصادی رابطہ کمیٹی نے گھریلو صارفین کے لیے گیس کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دے دی۔

مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں گھریلو صارفین کے لیے گیس کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دی گئی۔

ذرائع کے مطابق گھریلو صارفین کیلئے گیس 190 فیصد تک مہنگی ہوگی اور دیگرتمام کیٹیگریز کیلئے گیس کی قیمتوں میں 31 فیصد سےزیادہ اضافے کی منظوری بھی دیدی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ گیس کی نئی قیمتوں کا اطلاق یکم جولائی سے ہوگا۔

ذرائع نے بتایا کہ گیس کی قیمتوں میں اضافہ آئی ایم ایف کی شرائط میں شامل تھا، قیمتوں میں اضافے سے حکومت کو 500 ارب روپے سے زیادہ ریونیو حاصل ہوگا اور حکومت دسمبر میں گیس کی قیمتوں کا دوبارہ جائزہ لے گی۔

Check Also

ایف بی آر کی نان رجسٹرڈ ریٹیلرز پر 10 فیصد ودہولڈنگ ٹیکس عائد کرنے کی تجویز

رضاکارانہ تاجر دوست اسکیم ناکام ہونے کے بعد فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *