Home / جاگو صحت / کوئٹہ میں کانگو وائرس سے خاتون مریضہ انتقال کر گئیں

کوئٹہ میں کانگو وائرس سے خاتون مریضہ انتقال کر گئیں

کوئٹہ میں کانگو وائرس سے متاثر خاتون مریضہ انتقال کر گئیں۔

رواں سال کانگو وائرس سے ہلاکت کا دوسرا کیس فاطمہ جناح اسپتال کوئٹہ میں پیش آیا جہاں دو روز قبل خاتون کو سریاب سے کانگو وائرس کے شبہ میں لایا گیا تھا۔

کراچی: رواں سال میں کانگو وائرس سے پہلی ہلاکت کا کیس سامنے آگیا

اسپتال انتظامیہ کے مطابق خاتون کی طبیعت سنبھل نہیں پائی اور وہ لقمہ اجل بن گئیں۔

اس سے قبل رواں برس کا پہلا کیس کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن سے سامنے آیا تھا جہاں 35 سالہ خاتون تعظیم فیضان کانگو وائرس سے متاثر ہو کر انتقال کر گئی تھیں

Check Also

بلڈ ٹیسٹ سے آسٹیوآرتھرائٹس کی 8 سال قبل تشخیص ممکن

برطانوی ماہرین صحت نے ایک ایسا منفرد بلڈ ٹیسٹ تیار کرنے کا دعویٰ کیا ہے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *