Home / جاگو بزنس / قابل تجدید توانائی منصوبہ، جرمنی پاکستان کو سوا کروڑ یورو دے گا

قابل تجدید توانائی منصوبہ، جرمنی پاکستان کو سوا کروڑ یورو دے گا

اسلام آباد: 

پاکستان اور جرمنی کے درمیان پن بجلی اور قابل تجدید توانائی فیز ٹو پراجیکٹ کیلیے ایک کروڑ 25 لاکھ یورو کی مالی اعانت کا معاہدہ طے پاگیا۔

اس حوالے سے وفاقی وزیر اقتصادی امور ڈویژن حماد اظہر کی زیرنگرانی اقتصادی امور ڈویژن میں تقریب ہوئی جس میں معاہدے پر سیکریٹری پرویز عباس اور جبکہ جرمنی کی طرف سے جرمن ڈیویلپمنٹ بینک کے ایف ڈبلیو کے کنٹری ڈائریکٹر ولف گینگ مولرز نے دستخط کیے۔

معاہدے کے تحت کے ایف ڈبلیو حکومت گلگت بلتستان اور آغا خان رورل سپورٹ پروگرام کو گرانٹ امداد فراہم کرے گی اوراس منصوبے کے دو جز ہیں جن میں سے ایک پن بجلی جو پانی و بجلی کے محکمہ حکومت گلگت بلتستان کے ذریعہ عمل میں آئے گا اور دوسرا بائیوڈائیورسٹی جز جو آغا خان رورل سپورٹ پروگرام کے ذریعے نافذ ہوگا۔

وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور حماد اظہر نے کہا کہ اس گرانٹ کیلیے جرمن حکومت کے شکر گزار ہیں، جرمن ڈیولپمنٹ بینک کے ایف ڈبلیو کے کنٹری ڈائریکٹر ولف گینگ مولرز نے کہا کہ جرمن ڈیویلپمنٹ بینک گلگت جیسے خوبصورت علاقے میں بجلی کی فراہمی کے پروجیکٹ میں اپنا کردار ادا کریگا۔

Check Also

ایف بی آر کی نان رجسٹرڈ ریٹیلرز پر 10 فیصد ودہولڈنگ ٹیکس عائد کرنے کی تجویز

رضاکارانہ تاجر دوست اسکیم ناکام ہونے کے بعد فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *