Home / جاگو پاکستان / نیب کے شریف خاندان کی ملکیتی کمپنیوں کے دفاتر پر چھاپے

نیب کے شریف خاندان کی ملکیتی کمپنیوں کے دفاتر پر چھاپے

قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے شریف خاندان کی ملکیتی کمپنیوں پر چھاپے مارے گئے ہیں۔

مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے شریف خاندان کی ملکیتی کمپنیوں پر نیب کے چھاپے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ چھاپے دوپہر ساڑھے 12 بجے کے قریب مارے گئے۔

مریم اورنگزیب نے بتایا کہ نیب حکام نے ماڈل ٹاؤن میں 55 کے اور 91 ایف پر واقع شریف خاندان کے ملکیتی دفاتر پر چھاپے مارے۔

ان کا کہنا تھا کہ نیب والے چھاپے سے پہلے نوٹس نہیں دیتے، نیب والےکچھ نہیں بتاتے اور دفاتر سے کمپیوٹر اٹھا کر لے جاتے ہیں، نیب 18 ماہ میں کسی کیس میں کرپشن ثابت نہیں کر سکا۔

ترجمان ن لیگ نے کہا کہ نیب کے چھاپے جہانگیر ترین، خسرو بختیار کی ملوں سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے،  چھاپے جہانگیر ترین اور خسرو بختیار کی ملوں پر مارنا چاہیے تھا۔

Check Also

بلوچستان: دکی میں بارودی سرنگ کے 2 دھماکے، ایک شخص جاں بحق، 20 زخمی

بلوچستان کے ضلع دکی میں بارودی سرنگ کے 2 دھماکے ہوئے ہیں، جس کے نتیجے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *