Home / جاگو پاکستان / نجی اسکولوں کو فیس وصولی کیلیے انتظامی دفاتر کھولنے کی اجازت

نجی اسکولوں کو فیس وصولی کیلیے انتظامی دفاتر کھولنے کی اجازت

کراچی: سندھ میں کورونا وائرس کے پھیلاو کے تدارک کے لیے جاری لاک ڈاؤن کے پیش نظر ڈائریکٹریٹ پرائیویٹ انسٹی ٹیوشنز سندھ نے نجی اسکولوں کو فیس وصولی کے لیے ہدایات جاری کر دیں۔

ڈائریکٹریٹ پرائیویٹ انسٹی ٹیوشنز سندھ کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر منسوب صدیقی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق صوبے بھرکے نجی اسکولوں کو فیس وصولی کے لیے انتظامی دفاتر کھولنے کی اجازت ہو گی، اسکول بند رہے گا صرف فیس وصولی اور تنخواہوں کی ادائیگی کے لیے دفاتر کھولے جا سکتے ہیں۔

اسکول انتظامیہ کو کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے حفظان صحت کے اصولوں کا خاص خیال رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے کہ فیس وصولی کے دوران سماجی فاصلہ برقرار رکھنے کا خاص خیال رکھا جائے، سینی ٹائزر کی دستیابی اور ماسک کا استعمال یقینی بنایا جائے جبکہ 3سے زائد افراد کے انتظامی دفاتر میں جمع ہونے پر پابندی ہے،کوئی اسکول کسی بھی طالب علم کو طلب نہیں کرسکتا، احکام کی خلاف ورزی کرنے والے اسکولوں رجسٹریشن بھی منسوخ کی جاسکتی ہے۔

Check Also

بلوچستان: دکی میں بارودی سرنگ کے 2 دھماکے، ایک شخص جاں بحق، 20 زخمی

بلوچستان کے ضلع دکی میں بارودی سرنگ کے 2 دھماکے ہوئے ہیں، جس کے نتیجے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *