Home / جاگو ٹیکنالوجی / سام سنگ گلیکسی اے 31 پاکستان میں فروخت کے لیے پیش

سام سنگ گلیکسی اے 31 پاکستان میں فروخت کے لیے پیش

سام سنگ نے اپنا نیا مڈرینج اسمارٹ فون گلیکسی اے 31 پاکستان میں متعارف کرادیا ہے۔

گلیکسی اے 31 رواں سال مارچ میں متعارف ہوا تھا مگر اسے گزشتہ ماہ سب سے پہلے تھائی لینڈ میں فروخت کے لیے پیش کیا گیا اور اب یہ پاکستان میں پری آرڈر میں دستیاب ہے۔

گلیکسی اے 31 میں 6.4 انچ فل ایچ ڈی ڈسپلے نوچ ڈیزائن کے ساتھ دیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ 2 گیگا ہرٹز اوکٹا کور پراسیسر دیا گیا ہے جس کے ساتھ 4 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج موجود ہے جس کو ایس ڈی کارڈ سے 512 جی بی تک بڑھایا جاسکتا ہے۔

فون کی ایک خاص بات اس کی 5000 ایم اے ایچ بیٹری ہے جس کے ساتھ 15 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ دی گئی ہے۔

اینڈرائیڈ 10 آپریٹنگ سسٹم کا امتزاج سام سنگ کے ون یو آئی 2.0 سے کیا گیا ہے۔

اس فون کے بیک پر 4 کیمروں کا سیٹ اپ موجود ہے جس میں مین کیمرا 48 میگاپکسل کا ہے۔

اس کے علاوہ 5 میگا پکسل ڈیپتھ، 8 الٹرا وائیڈ اور 5 میگا پکسل میکرو کیمرا بھی موجود ہے اور فون کے فرنٹ پر 20 میگا پکسل سیلفی کیمرا رین ڈراپ نوچ میں دیا گیا ہے۔

پاکستان میں یہ فون پری ارڈر میں 41 ہزار 999 روپے رکھی گئی ہے اور اس کے ساتھ 10 ہزار ایم اے ایچ بیٹری پیک مفت دیا جائے گا۔

فوٹو بشکریہ سام سنگ

Check Also

سام سنگ کی گلیکسی سیریز کا فون متعارف

جنوبی کوریا کی اسمارٹ فون بنانے والی کمپنی سام سنگ نے گلیکسی سیریز کا فون …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *