Home / جاگو بزنس / سونے کی قیمت نے ایکبار پھر تمام ریکارڈ توڑ دیئے

سونے کی قیمت نے ایکبار پھر تمام ریکارڈ توڑ دیئے

کراچی: 

سونے کی فی تولہ قیمت 1000 روپے اضافے کے بعد 1 لاکھ 5 ہزار 900 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 1776 ڈالر کی سطح پر مستحکم رہی، تاہم پاکستان میں سونے کی نئی قیمت نے ملکی تاریخ کے تمام سابقہ ریکارڈ توڑدیئے ، منگل کے روز ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمت میں بالترتیب 1000 روپے اور 857 روپے کا اضافہ ہوا،

قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں سونےکی فی تولہ قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح 1 لاکھ 5 ہزار 900 روپے ہوگئی جب کہ دس گرام سونے کی قیمت بڑھ کر 90 ہزار 792  روپے کی سطح پر آگئی۔

 

Check Also

ایف بی آر کی نان رجسٹرڈ ریٹیلرز پر 10 فیصد ودہولڈنگ ٹیکس عائد کرنے کی تجویز

رضاکارانہ تاجر دوست اسکیم ناکام ہونے کے بعد فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *