Home / جاگو پاکستان / نوشہرہ میں پولیس موبائل پر فائرنگ، 2 پولیس اہلکار شہید ہوگئے

نوشہرہ میں پولیس موبائل پر فائرنگ، 2 پولیس اہلکار شہید ہوگئے

نوشہرہ میں پولیس موبائل پر فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار شہید جبکہ ایس ایچ او سمیت 4 اہلکار زخمی ہوگئے۔

ڈی پی او نوشہرہ کے مطابق نظام پور کے پہاڑی علاقے پر پولیس ٹیم گشت پر تھی کہ دہشت گردوں نے فائرنگ کردی۔

فائرنگ کے نتیجے میں سپاہی اسفندیار اور اسد موقع پر شہید جبکہ ایس ایچ او نظام پورسمیت چار اہلکارزخمی ہوگئے۔

تین شدید زخمی اہلکاروں کو پشاور منتقل کردیا گیا ہے جبکہ واقعے کے بعد سرچ آپریشن شروع کردیا گیا۔

Check Also

پاکستانی سفیر کی امریکی کانگریس مین سے ملاقات، عالمی اور علاقائی سلامتی پر تبادلہ خیال

امریکا میں تعینات پاکستانی سفیر مسعود خان کی ویٹرن افیئرز، آرمڈ سروسز اور بجٹ کمیٹیوں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *