Home / جاگو کھیل / راشد نسیم نے دو نئے عالمی ریکارڈز قائم کرکے علی سدپارہ کے نام کردیے

راشد نسیم نے دو نئے عالمی ریکارڈز قائم کرکے علی سدپارہ کے نام کردیے

id

کراچی: 

ماسٹر راشد نسیم نے دو نئے عالمی ریکارڈز  قائم کرکے ان کو  قومی ہیرو کوہ پیما محمد علی سدپارہ کے نام کردیا۔راشد نسیم کے گنیز ورلڈ ریکارڈز کی تعداد 66 ہوگئی اور ان کی اکیڈمی اب تک 81 ریکارڈ پاکستان کے نام کر چکی ہے۔ پہلے ریکارڈ میں نن چکس کی مدد سے بوتل کے درمیان سے تاش کا پتا نکالنا تھا، راشد نسیم نے ایک منٹ میں 19 تاش کے پتے نکالنے کا کارنامہ کردکھایا۔

اس سے قبل چینی ایتھلیٹ ژی ڈیشینگ نے بوتل کے درمیان سے 14 تاش کے پتے نکالے تھے، راشد نسیم سال 2020 میں یہی ریکارڈ 12 تاش کے پتے نکال کر بناچکے تھے،۔

دوسرے ریکارڈ میں 334  مکوں کے مقابلے میں 378 پنچ کرتے ہوئے تاریخ کے سب سے بہتر فٹنس ریکارڈ کو بھی توڑ دیا، یہ ریکارڈ سلووکیہ کے  پاول ٹروسو نے بنایا تھا۔

Check Also

پیرس اولمپکس کی تیاری کیلئے ارشد ندیم کو موقع مل گیا

پیرس اولمپکس کی تیاری کے لیے اولمپیئن جیولین تھرور ارشد ندیم کو دو ایونٹس میں شرکت …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *