Home / جاگو دنیا / ویت نام میں کورونا وائرس کی نئی مہلک قسم سامنے آگئی

ویت نام میں کورونا وائرس کی نئی مہلک قسم سامنے آگئی

ویت نام میں کورونا وائرس کی نئی مہلک قسم سامنے آگئی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ویت نام میں کورونا وائرس کی نئی قسم کےکیسز کی تصدیق بھی ہوئی ہے۔

ماہرین کے مطابق یہ نئی قسم بھارت اور برطانیہ میں کورونا کی اقسام کے ملنے سے وجود میں  آئی، یہ قسم زیادہ خطرناک اور آسانی سے پھیلنے والی ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق نئی قسم سے کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں تیزی آرہی ہے جس کے بعد ویت نام کےکاروباری مرکزہوچی من سٹی میں دو ہفتوں کی سماجی پابندیاں نافذ کردی گئی ہیں۔

 نئی  پابندیوں کا اطلاق کل سے ہوگا اور شہر میں 10 سے زائد افراد کے اجتماع پر پابندی ہوگی۔

Check Also

بھارتی لوک سبھا انتخابات میں حکمراں اتحاد کو برتری، ایگزٹ پول

بھارت کے لوک سبھا انتخابات میں حکمران اتحاد کو برتری حاصل ہے، بھارتی میڈیا کے 6 …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *