Home / جاگو دنیا / غیرملکیوں کیلئے اقامہ اور خروج وعودہ کی تجدید کا طریقہ کار

غیرملکیوں کیلئے اقامہ اور خروج وعودہ کی تجدید کا طریقہ کار

ریاض: محکمہ پاسپورٹ کے ذیلی ادارے ‘جوازات’ نے چھٹیوں پر مملکت سے گئے غیرملکیوں کے لیے اقامہ اور خروج وعودہ کی تجدید کے طریقہ کار پر وضاحت پیش کی ہے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ایک شہری نے جوازات سے آن لائن سوال کیا کہ ملازم کے خروج و عودہ اور اقامہ کی تاریخ ختم ہونے والی ہے جبکہ اقامہ کی ایکسپائری خروج وعودہ کی تاریخ سے پانچ دن بعد کی ہے، ایسی صورت حال میں کس طرح تجدید کرایا جاسکتا ہے؟ طریقہ کار کیا ہوگا؟۔

متعلقہ ادارے نے اس پر وضاحت پیش کی کہ سعودی حکومت کی جانب سے مملکت سے باہر گئے ہوئے غیرملکیوں کے اقاموں اور خروج وعودہ کی مدت میں توسیع کے لیے اختیاری طریقہ کار جاری کیا جاچکا ہے، آجر اس سہولت سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنے کارکن کے اقامے اور خروج وعودہ کی ابشر یا مقیم پورٹل سے تجدید کراسکتا ہے۔

سعودی قانون محنت کے مطابق اگر کسی ورکر کا اقامہ اور خروج وعودہ دونوں ایکسپائر ہوچکا ہے تو ایسی صورت میں پہلے اقامے کی فیس ادا کرکے اس کی تجدید کرائی جائے گی بعد میں ویزا ری نیو ہوگا۔

خیال رہے کہ ورکر کے اقامہ یا خروج وعودہ کی مدت میں توسیع آجر کے ’ابشر‘ یا مقیم پورٹل سے ممکن ہوتی ہے، جس کے لیے مقررہ فیس ادا کرنے کے بعد ’تجدید‘ کی کمانڈ دی جائے بعدازاں خروج وعودہ کی مدت میں اضافہ کے لیے مطلوبہ ماہ کی فیس ادا کرنے کے بعد توسیع حاصل کی جاسکتی ہے۔

حالیہ فیصلوں کے تحت آجر کو اپنے کارکن کے اقامے اور ویزوں کی تجدید کا اختیار دیا گیا ہے۔

Check Also

بھارتی شہر پٹنہ میں اسکول سے 3 سالہ بچے کی لاش برآمد، حالات کشیدہ

بھارت کے شہر پٹنہ میں اسکول سے 3 سالہ بچے کی لاش ملنے کے بعد …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *