Home / جاگو بزنس / سونے کی قیمت میں معمولی کمی

سونے کی قیمت میں معمولی کمی

 ملک بھر میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی دیکھی گئی۔

پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 300 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد سونے کی قیمت 2 لاکھ 45 ہزار ہوگئی ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کا بھاؤ 514 روپے کم ہوکر 2 لاکھ ایک ہزار 48 روپے کا ہوگیا ہے۔

دوسری جانب عالمی صرافہ بازار میں سونا 6 ڈالر کم ہونے کے بعد فی اونس 2384 ڈالر کا ہوگیا ہے۔

Check Also

صوبہ پنجاب میں ڈپٹی کمشنرز کی پروموشن کارکردگی سے مشروط کرنے کا فیصلہ

پنجاب حکومت نے صوبے میں ڈپٹی کمشنرز کی پروموشن ان کی کارکردگی سے مشروط کرنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *