Home / تازہ ترین خبر / پاکستان نرسنگ کونسل میں گلگت بلتستان کے کوٹے پر غیر متعلقہ رکن کی تعیناتی کا انکشاف

پاکستان نرسنگ کونسل میں گلگت بلتستان کے کوٹے پر غیر متعلقہ رکن کی تعیناتی کا انکشاف

پاکستان نرسنگ اینڈ مڈوائفری کونسل میں گلگت بلتستان کے کوٹہ پر غیر متعلقہ رکن کی تعیناتی کا انکشاف ہوا ہے۔

اس سلسلے میں گلگت بلتستان کے وزیر اعلیٰ نے وفاقی حکومت سے احتجاج ریکارڈ کرتے ہوئے وفاقی سیکریٹری صحت کو خط ارسال کردیا ہے۔

خط کے متن کے مطابق فرزانہ ذوالفقار کا تعلق سندھ سے ہے، لہٰذا ان کی گلگت بلتستان کوٹے پر بطور کونسل ممبر تعیناتی غیر قانونی ہے۔

مراسلے میں وفاقی سیکریٹری صحت سے درخواست کی گئی ہے کہ فرزانہ ذوالفقار کی رکنیت فوری منسوخ کی جائے اور گلگت بلتستان حکومت کی نامزد کردہ سرتاج کو نرسنگ کونسل میں جی بی کے کوٹے پر تعینات کیا جائے۔

Check Also

صوبہ پنجاب میں ڈپٹی کمشنرز کی پروموشن کارکردگی سے مشروط کرنے کا فیصلہ

پنجاب حکومت نے صوبے میں ڈپٹی کمشنرز کی پروموشن ان کی کارکردگی سے مشروط کرنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *