Home / جاگو دنیا / افغانستان میں کورونا وبا کی تیسری لہر، تعلیمی مراکز بند

افغانستان میں کورونا وبا کی تیسری لہر، تعلیمی مراکز بند

کابل: 

افغانستان میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے تمام تعلیمی مراکز بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق افغانستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 977 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جس کے بعد افغان وزارت صحت نے پورے ملک میں تمام اسکولز، یونیورسٹیاں، اور دیگر تعلیمی مراکز آئندہ دو ہفتوں کے لیے بند کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

افغانستان کو اس وقت کورونا وائرس کی تیسری لہر کا سامنا ہے، اور اس وبا کے باعث ملک میں 2 ہزار 899 اموات ہوچکی ہیں۔ افغانستان میں صحت عامہ کی ناقص سہولیات ہونے کے باعث خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ کورونا کے باعث ہلاکتوں اور مثبت کیسز کی اصل تعداد اس سے کہیں زیادہ ہے۔

Check Also

بھارتی شہر پٹنہ میں اسکول سے 3 سالہ بچے کی لاش برآمد، حالات کشیدہ

بھارت کے شہر پٹنہ میں اسکول سے 3 سالہ بچے کی لاش ملنے کے بعد …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *