Home / جاگو دنیا / اسرائیلی حکومت متنازع شہریت قانون کی تجدید میں ناکام

اسرائیلی حکومت متنازع شہریت قانون کی تجدید میں ناکام

یروشلیم: اسرائیلی حکومت مقبوضہ مغربی کنارے یا غزہ کے ان فلسطینیوں کو شہریت یا رہائش دینے سے متعلق متنازع قانون کی تجدید میں ناکام ہوگئی جنہوں نے اسرائیلی شہریوں سے شادی کی ہے۔

پارلیمنٹ میں متنازع قانون کی تجدید میں ناکامی سے نئی اتحادی حکومت کو دھچکا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے ‘رائٹرز’ کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی پارلیمنٹ (کنیسٹ) میں قانون کی تجدید کے حق اور مخالفت میں 59، 59 ووٹ ڈالے گئے، اس طرح 2003 کے قانون کی تجدید کے لیے سادہ اکثریت حاصل نہ ہو سکی جس کی مدت رات کو مکمل ہوگئی۔

وزیر اعظم نفتالی بینیٹ نے کہا کہ ووٹ سوچے سمجھے منصوبے کے تحت قومی سلامتی کو دھچکا لگانے کے لیے ڈالے گئے۔

اس ووٹنگ سے وزیر اعظم نفتالی بینیٹ کی حکومت کو درپیش چلینجز کی جھلک سامنے آئی ہے۔

Check Also

بھارت، سخت گرمی سے 33 افراد ہلاک

بھارت میں شدید گرمی کی لہر برقرار ہے، جمعہ کے روز ملک بھر میں کم …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *