Home / جاگو بزنس / نئی ایکسپورٹ سہولتی اسکیم کے قوانین کا مسودہ جاری

نئی ایکسپورٹ سہولتی اسکیم کے قوانین کا مسودہ جاری

اسلام آباد: 

ایف بی آر نے نئی ایکسپورٹ سہولتی اسکیم2021 کے قوانین کا مسودہ جاری کردیا ہے لہٰذا یہ اسکیم14اگست سے نافذ العمل ہو گی۔ایف بی آر نے نئی ایکسپورٹ سہولتی اسکیم2021 کے قوانین کا مسودہ جاری کردیا جب کہ تمام اسٹیک ہولڈرز بشمول صنعت سے وابستہ افراد اور ایکسپورٹرز سے ان قوانین پر آرا طلب کی گئی ہیں،موجودہ سکیموں جیسے مینوفیکچرنگ بانڈ، ڈی ٹی آر ای اور ایکسپورٹ اورینٹڈ اسکیموں کو مرحلہ وار دو سال کے اندر ختم کر دیا جائے گا جس کے بعد نئی ایکسپورٹ سہولتی اسکیم مکمل طور پر لاگو ہو جائیگی۔

نئی سہولتی سکیم کے تحت کم از کم ڈاکیومینٹیشن کی ضرورت اور چھوٹے اور درمیانے درجے کے انٹرپرائزز کی حوصلہ افزائی ہو گی۔ یہ اسکیم وی بوک اور پاکستان سنگل ونڈو کے تحت مکمل طور پر خودکار ہو گی۔ اس اسکیم کی نمایاں خصوصیت میں پوسٹ کلیئرنس آڈٹ اور کنٹرول شامل ہے۔

 

Check Also

پاکستان اور چین کے درمیان اہم منصوبوں میں سرمایہ کاری کو آسان بنانے کے معاہدے پر دستخط

نیشنل بینک آف پاکستان اور چائنا پاکستان انٹرنیشنل سلک روڈ انڈسٹری انویسٹمنٹ مینجمنٹ کمپنی لمیٹڈ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *