Home / جاگو ٹیکنالوجی / سونے کی فی تولہ قیمت میں 850 روپے اضافہ

سونے کی فی تولہ قیمت میں 850 روپے اضافہ

 کراچی: بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 6ڈالر کے اضافے سے 1833 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں ہفتے کو فی تولہ اور دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 850روپے اور 729روپے کا اضافہ ہوگیا۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں اضافے کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 141850 روپے ہوگئی اور فی دس گرام سونے کی قیمت بڑھ کر 121614 روپے ہوگئی۔

اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1560روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 1337.44 روپے پر مستحکم رہی۔

Check Also

یوٹیوب پر کاپی رائٹس میوزک سے بچنے کا اے آئی ٹول متعارف

ویڈیو اسٹریمنگ ویب سائٹ یوٹیوب نے موسیقی پر کاپی رائٹس اسٹرائیک سے بچنے کے لیے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *