Home / جاگو ٹیکنالوجی / ٹک ٹاک پر والدین کا اپنے بچوں پر نظر رکھنے کا ٹول متعارف

ٹک ٹاک پر والدین کا اپنے بچوں پر نظر رکھنے کا ٹول متعارف

ٹک ٹاک نے تحفظ کے حوالے سے حقیقی خدشات کو مد نظر رکھتے ہوئے فیملی پیئرنگ کے نام سے ایک اہم فیچر متعارف کروایا ہے۔ یہ فیچر والدین کو اپنے بچوں کی دیکھ بھال کے قابل بناتا ہے اور اِس طرح اُن کا آن لائن تحفظ یقینی بناتا ہے۔

والدین اپنے بچوں کے آن لائن تحفظ کے بارے میں بھی فکر مند ہوتے جا رہے ہیں اور ان کی آن لائن سرگرمیوں کے بارے میں آگاہ رہنا چاہتے ہیں۔

اس فیچر کے ذریعے والدین اپنے بچوں کی ڈیوائس استعمال کیے بغیر بھی، اپنی ذاتی موبائل ڈوائسز کی مدد سے، اپنے بچوں کے ٹک ٹاک اکاؤنٹس کی نگرانی کر سکیں گے۔ ایسے افراد جو اَب بھی اِس فیچر سے ناواقف ہیں، اِس فیچر کا تفصیل سے جائزہ لے سکتے ہیں۔

فیملی پیئرنگ فیچر، ضرورت کے مطابق تیار کردہ سیفٹی سیٹنگز کا ایک سلسلہ پیش کرتا ہے۔

جب والدین اپنے لیے ٹک ٹاک کا اکاؤنٹ بناتے ہیں، وہ بآسانی اپنے بچوں کے اکاؤنٹس کو اُس سے مربوط کر سکتے ہیں اور ان کی ڈیلی اسکرین ٹائم، ریسٹرکٹیڈ موڈ (Restricted Mode)، سرچ، قابل دریافت ہونا (Discoverability) وغیرہ کو کنڑول کر سکیں گے۔

Check Also

یوٹیوب پر کاپی رائٹس میوزک سے بچنے کا اے آئی ٹول متعارف

ویڈیو اسٹریمنگ ویب سائٹ یوٹیوب نے موسیقی پر کاپی رائٹس اسٹرائیک سے بچنے کے لیے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *