Home / جاگو کھیل / ٹی20 ورلڈکپ؛ بابراعظم اور رضوان کی اوپننگ جوڑی پھر ناکام

ٹی20 ورلڈکپ؛ بابراعظم اور رضوان کی اوپننگ جوڑی پھر ناکام

سڈنی: ٹی20 ورلڈکپ میں قومی ٹیم اپنی سیمی فائنل کی امیدوں کو برقرار رکھنے کیلئے آج سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں جنوبی افریقہ کے مدمقابل ہیں۔

میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا جارہا تھا کہ پاک جنوبی افریقہ کے درمیان اہم میچ میں قومی ٹیم کا اوپننگ اسٹینڈ تبدیل ہونے کا امکان ہے جبکہ رضوان کو نچلے نمبرز پر کھلایا جاسکتا ہے لیکن میچ کے آغاز پر ایسا کچھ دیکھنے میں نظر نہیں البتہ بابر رضوان نے ہی اوپننگ کی۔

محمد رضوان 4 رنز بناکر وین پارنیل کا شکار بنے جبکہ کپتان بابراعظم نے 15 گیندوں پر محض 6 رنز اسکور کیے۔

دوسری جانب فخر زمان گھٹنے کی انجری کے باعث ورلڈکپ سے باہر ہوگئے ہیں انکی نوجوان بیٹر محمد حارث کو اسکواڈ کا حصہ بنالیا گیا ہے۔

ٹیم منجمنٹ نے فخر زمان کی جگہ حارث کو متبادل کھلاڑی کے طور پر نامزد کیا تھا جس کے لیے آئی سی سی کی ٹیکنیکل کمیٹی کو خط لکھا گیا تھا۔ جس میں وسیم خان، کرس ٹیٹلی، پیٹر روچ، شین ڈوئل، شان پولاک اور ایان بشپ شامل ہیں۔

Check Also

پاکستان کے عشب عرفان نے کینسو اوپن اسکواش چیمپئن شپ جیت لی

پاکستان کے عشب عرفان نے امریکا میں ہونے والی کینسو اوپن اسکواش  چیمپئن شپ جیت …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *