Home / جاگو کھیل / انٹرنیشنل کرکٹ کا نیا فنانشل ماڈل تیار، بھارتی بورڈ کی سب سے زیادہ کمائی

انٹرنیشنل کرکٹ کا نیا فنانشل ماڈل تیار، بھارتی بورڈ کی سب سے زیادہ کمائی

انٹرنیشنل کرکٹ کیلئے نیا فنانشل ماڈل کو تیار کرلیا گیا، جس میں بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کو سب سے زیادہ حصہ ملنے کا امکان ہے۔

کرک انفو کی رپورٹ کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے ٹورنامنٹس سے حاصل ہونے والی کمائی کا تقریباً آدھا حصہ بھارت کو ملے گا اور یوں نئے ماڈل کے تحت سب سے زیادہ کمائی کرنے والا بورڈ بن جائے گا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ نئے ماڈل کے تحت آئی سی سی کی سالانہ کمائی سے بھارت کو 38.5 فیصد حصہ دینے کی تجویز سامنے آئی ہے یعنی بھارتی بورڈ سالانہ 230 ملین ڈالر (پاکستانی روپوں میں 66 ارب روپے سے زائد) بنتے ہیں۔

انگلش کرکٹ بورڈ کو مجموعی طور پر 6.89 فیصد، کرکٹ آسٹریلیا کو 6.25 فیصد جبکہ پاکستان کو 5.75 فیصد دینے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔

انگلینڈ کرکٹ بورڈ کو آئی سی سی کی سالانہ کمائی میں سے 41 ملین ڈالر دینے کی تجویز پیش کی گئی ہے، جب کہ کرکٹ آسٹریلیا کو 37.53 ملین ڈالر اور پاکستان کو 34.51 ملین ڈالر ملے گا۔

فہرست میں نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ 4.73 فیصد کے بعد 28.38 ملین ڈالر، ویسٹ انڈیز کو 4.58 فیصد، سری لنکا 4.52،بنگلہ دیش کو 4.46 فیصد، جنوبی افریقا کو 4.37 فیصد، آئر لینڈ 3.01 فیصد اور افغانستان کو 2.80 فیصد حصہ دیئے جانے کا امکان ہے۔

Check Also

پاکستان کے عشب عرفان نے کینسو اوپن اسکواش چیمپئن شپ جیت لی

پاکستان کے عشب عرفان نے امریکا میں ہونے والی کینسو اوپن اسکواش  چیمپئن شپ جیت …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *