Home / جاگو کھیل / دورہ آسٹریلیا؛ شان کے پاس خود کو منوانے کا بہترین موقع ہے، بابراعظم

دورہ آسٹریلیا؛ شان کے پاس خود کو منوانے کا بہترین موقع ہے، بابراعظم

قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹر بابراعظم کا کہنا ہے کہ دورہ آسٹریلیا کے دوران نو منتخب کپتان شان مسعود کے پاس خود کو منوانے کا بہترین موقع ہے۔

سابق کپتان بابراعظم نے شان مسعود کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انکے پاس آسٹریلیا میں پرفارم کرنے کا شاندار موقع ہے وہ اپنی صلاحیتوں کو منوائیں۔

بابراعظم نے کیمپ میں شریک نئے کھلاڑیوں پر بھی زور دیا کہ وہ دورہ آسٹریلیا کے دوران شاندار کھیل کا مظاہرہ کرکے ٹیم میں جگہ پکی کریں۔

دوسری جانب پاکستان کے خلاف چار روزہ ٹور میچ کیلئے آسٹریلیا پرائم منسٹر الیون کا اعلان کردیا گیا ہے، یہ میچ بدھ 6 دسمبر سے مانوکا اوول میں شروع ہوگا۔

پی ایم الیون: نیتھن میک سوینی (کپتان)، کیمرون بینکرافٹ، کیمرون گرین، مارکس ہیرس، نیتھن میک اینڈریو، ٹوڈ مرفی، مائیکل نیسر، جمی پیئرسن، میتھیو رینشا، مارک سٹیکیٹی، بیو ویبسٹر

Check Also

پاکستان کے عشب عرفان نے کینسو اوپن اسکواش چیمپئن شپ جیت لی

پاکستان کے عشب عرفان نے امریکا میں ہونے والی کینسو اوپن اسکواش  چیمپئن شپ جیت …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *