Home / جاگو کھیل / دورہ آسٹریلیا؛ کس کھلاڑی کا مقابلہ کس سے ہوگا، سرفراز نے بتادیا

دورہ آسٹریلیا؛ کس کھلاڑی کا مقابلہ کس سے ہوگا، سرفراز نے بتادیا

قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر سرفراز احمد نے دورہ آسٹریلیا کے دوران کھلاڑیوں کے آپسی مقابلوں کے بارے میں بتادیا۔

وکٹ کیپر بلےباز سرفراز احمد نے بینو قادر ٹرافی کے دوران کھلاڑیوں کو لائیو ایکشن میں دیکھنا نوجوان کرکٹرز کیلئے بہترین موقع ہوگا، دو بار آسٹریلیا کا دورہ کرچکا ہوں کافی کچھ سیکھنے کو ملتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں میں بابراعظم اور اسٹیو اسمتھ کا مقابلہ دیکھنے کو ملے گا جبکہ شاہین اور اسٹارک بھی مخالف ٹیموں کے بلےبازوں کو تنگ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

اسی طرح شاہین آفریدی نے گزشتہ سیریز میں ڈیوڈ وارنر کے خلاف شاندار بالنگ کا مظاہرہ کرکے انہیں پریشان کیا تھا، دونوں کرکٹرز کے درمیان جنگ بھی پاکستان کیلئے کارگر ثابت ہوسکتی ہے۔

واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز پہلا ٹیسٹ میچ 14 سے 18 دسمبر تک پرتھ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

Check Also

پاکستان کے عشب عرفان نے کینسو اوپن اسکواش چیمپئن شپ جیت لی

پاکستان کے عشب عرفان نے امریکا میں ہونے والی کینسو اوپن اسکواش  چیمپئن شپ جیت …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *