Home / جاگو کھیل / ’’اگر مگر بہت ہوگئی، زلمی ٹیم کے ہوم میچز پشاور میں کروائے جائیں‘‘

’’اگر مگر بہت ہوگئی، زلمی ٹیم کے ہوم میچز پشاور میں کروائے جائیں‘‘

 لاہور: پشاور زلمی کی جانب سے ہوم میچز کا مطالبہ زور پکڑ گیا، فرنچائز کی جانب سے پی سی بی کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ پی ایس ایل 9 میں ٹیم کو اپنے ہوم گراؤنڈ پر میچز کھیلنے کا موقع ملنا چاہیے۔

فرنچائز کے مالک جاوید آفریدی نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں کہا کہ اگر مگر بہت ہوگئی، زلمی ٹیم کے ہوم میچز پشاور میں کروائے جائیں۔

یاد رہے کہ پی ایس ایل 9کے شیڈول سمیت مختلف معاملات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے، پی سی بی نے جو 2مجوزہ شیڈول  فرنچائزز کو ارسال کیے ان میں پشاور شامل نہیں ہے۔

گزشتہ چند سیزنز میں بھی وہاں میچز کی بات چلتی رہی مگر بوجوہ ابھی تک زلمی ٹیم کو اپنے ہوم گراؤنڈ پر ایک بھی میچ کھیلنے کا موقع نہیں مل سکا ہے۔

Check Also

پاکستان کے عشب عرفان نے کینسو اوپن اسکواش چیمپئن شپ جیت لی

پاکستان کے عشب عرفان نے امریکا میں ہونے والی کینسو اوپن اسکواش  چیمپئن شپ جیت …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *