Home / جاگو کھیل / احمد شہزاد نے پی ایس ایل کو خیرباد کہہ دیا

احمد شہزاد نے پی ایس ایل کو خیرباد کہہ دیا

کرکٹر احمد شہزاد نے پاکستان سپر لیگ کو خیرباد کہہ دیا۔

سوشل میڈیا پر احمد شہزاد نے پیغام لکھا کہ سوچا تھا کہ رواں سال یہ نوٹ نہیں لکھوں گا، ایک اور ڈرافٹ گزر گیا لیکن وہی پرانی کہانی!

 احمد شہزاد نے لکھا کہ اللّٰہ جانے مجھے کیوں پک نہیں کیا گیا، وہ پلان کرتے ہیں پھر اللّٰہ کا پلان ہوتا ہے، بے شک اللّٰہ بہتر فیصلے کرنے والا ہے۔

انہوں نے لکھا کہ میں نے تسلسل کے ساتھ ڈومیسٹک کرکٹ میں اچھا کھیلنے کے لیے محنت کی، پی ایس ایل ڈرافٹ سے قبل نیشنل ٹی ٹوئنٹی میں اچھا کھیل پیش کیا، مجھے لگتا ہے کہ مجھے جان بوجھ کر باہر رکھنے کی کوشش کی گئی ہے۔

احمد شہزاد نے لکھا کہ مجھ سے کم نمبر والوں کو ترجیح دی گئی، اگر یہ طے شدہ ہے تو کوئی فرق نہیں پڑتا، اپنی عزت نفس کی خاطر پی ایس ایل کو چھوڑا ہے۔

انہوں نے مزید لکھا کہ پی ایس ایل میں کیوں نہیں اس کی وجوہات جانتا ہوں، میں ان 6 ٹیموں کے ساتھ دوبارہ پی ایس ایل نہیں کھیلوں گا، پتہ نہیں یہ کس کی ذمے داری ہے ٹاپ ڈومیسٹک پرفارمرز پی ایس ایل میں ہوں،

واضح رہے کہ اس مرتبہ احمد شہزاد کو پی ایس ایل 9 میں بھی کسی نے پک نہیں کیا۔

Check Also

یورو کپ میں انگلینڈ کی سلواکیہ کے خلاف ڈرامائی جیت

یورو کپ 2024 میں انگلینڈ کی ٹیم سلواکیہ کے خلاف ڈرامائی کامیابی حاصل کرتے ہوئے کوارٹر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *